یوکرین سے متعلق سکینڈل منظر عام پر لانے والے اہلکار سے ملنا چاہتا ہوں، ڈونلڈٹرمپ

56

واشنگٹن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین سے متعلق سکینڈل منظر عام پر لانے والے ملکی خفیہ ادارے کے ایک گمنام اہلکار سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیگر امریکی شہریوں کی طرح انہیں بھی اس شخص سے ملنے کا حق ہے، جس نے ان پرمقدمہ کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس اہلکار نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلسنکی سے ان کی ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کو غلط انداز اور فریبانہ رد و وبدل کے ساتھ پیش کیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے کیونکہ انہوں نے صدر زیلنسکی سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے ممکنہ حریف جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف تفتیش کا مطالبہ کیا تھا۔