گزشتہ سال زلزلہ سے مکمل تباہ ہونے والے سکولوں میں 1403کلاس روم/ شیلٹر خیمے فراہم کر دیئے گئے، این ڈی ایم اے

165

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال زلزلہ سے مکمل تباہ ہونے والے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے 1403کلاس روم/ شیلٹر خیمے فراہم کر دیئے گئے۔گزشتہ سال تباہ کن زلزلے سے ملا کند ڈویژن میں 1543تعلیمی ادارے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد وشمار کے مطابق سوات میں مجموعی طور پر 307تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا۔جن میں 54مکمل جبکہ 353جزوی طور پر تباہ ہوئے تھے۔بونیر میں 19 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا تھا جن میں 22مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جبکہ 168سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔اس طرح اپر دیر میں 311تعلیمی ادروں کو نقصان پہنچا تھا،ان میں 52مکمل جبکہ 259 طور پر ت۵باہ ہوئے تھے۔لوئر دیر میں مجموعی طور پر 358تعلیمی ادروں کو نقصان پہن چکا تھا جن میں 16مکمل جبکہ 342جزوی طور پر تباہ ہو گئے تھے۔شانگلہ میں 146تعلیمی ادروں میں سے 29مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے جبکہ 117کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔حکام نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے بونیر میں 49،اپر دیر 378،شانگلہ 575،سوات 196،لوئر دیر 378 اور چترال میں 76کلاس روم شیلٹرز فراہم کئے گئے۔