پشاور۔30ستمبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے جس سے درہ آدم خیل کے پانچ قبیلوں کو گیس فراہم کی جائے گی ، اُنہوںنے درہ آدم خیل کے باقی ماندہ دو قبیلوں کیلئے بھی گیس فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ افتتاح کے بعد جلسہ عام …
وزیراعلیٰ محمودخان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کردیا

مزید خبریں
پشاور۔30ستمبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے جس سے درہ آدم خیل کے پانچ قبیلوں کو گیس فراہم کی جائے گی ، اُنہوںنے درہ آدم خیل کے باقی ماندہ دو قبیلوں کیلئے بھی گیس فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی تیز ترقی کیلئے اقدامات اُٹھارہی ہے جس کیلئے رواں سال 83 ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جس سے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وہ بہت جلد تمام ایف آرز اور قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی عمل کا ازخود جائزہ لے سکیں ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع میں تاریکی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب ترقی اورخوشحالی اُن کا مستقبل ہے۔








