چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد زمین کی رسم قل ان کے آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی

157

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر محمد زمین جو 30 ستمبر کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے کی رسم قل ان کے آبائی گائوں )صوابی( میں ادا کر دی گئی۔ رسم قل میں سینکڑوں کی تعداد میں دوست احباب سماجی شخصیات اور دفتر کے ساتھیوں نے شرکت کی تھی۔مرحوم کی تدفین مانیری پایان کے قبرستان میں ہوئی ہے۔نماز جنازہ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چئیرمین محمد نعیم کی جانب سے ایک ٹیم نے بھی شرکت کی تھی۔ چیئرمین کی جانب سے پی اے ای سی کی ٹیم نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چھڑائی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔ ٹیم لیڈر نے چیئرمین کا پیغام پڑھ کر سنایا تھا کہ مرحوم )ڈاکٹر محمد زمین (کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ادارے کے لئے ڈاکٹر زمین کی خدمات قابل تعریف ہیں شاندار خدمات کے اعتراف میں انہوں نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرحوم کے بڑے بھائی سرزمین خان نے جنازے اور تدفین میں شرکت کے لئے ٹیم بھیجنے پر پی اے ای سی کے چئیرمین محمد نعیم کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے لئے دعائوں کی اپیل کی تھی۔