ریاض ۔ 22 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اورسپریم حج کمیٹی کے چئیرمین شہزادہ محمد بن نائف نے حج کے موقع پر محکمہ شہری دفاع کے مرتب کردہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے ۔سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل …
سعودی حکومت نے حج کے موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی 17 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں و افسران کی تعیناتی

مزید خبریں
ریاض ۔ 22 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے حج کے موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اورسپریم حج کمیٹی کے چئیرمین شہزادہ محمد بن نائف نے حج کے موقع پر محکمہ شہری دفاع کے مرتب کردہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے ۔سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل محکمہ شہری دفاع لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبداللہ الامر نے بتایا کہ سعودی عرب نے پرامن اورپرسکون انداز میں حج کے احکامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حج کے موقع پر کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے 17ہزار سیکیورٹی اہلکاروں و افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں جن کے پاس جدید ترین سازوسامان ہوگا۔اسی طرح ہنگامی حالت میں حجاج کرام کے انخلاءکیلئے بھی مکمل تیاریاں کی گئیں ہیں۔دریں اثناءمقامات مقدسہ تک رسائی کیلئے 16ہزار بسوں کا انتظام کرلیا گیاہے۔








