بیجنگ ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ کے اینڈی مرے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جمعہ کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں آسٹریا کے ٹاپ سیڈڈ ڈومینک تھیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے نامور ٹینس اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو 6-2 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے فابیو فوگنینی کو 3-6، 6-3 اور 6-1 سے مات دیکر ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔