لاہور ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) احمد شہزاد اور عمر اکمل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کےلئے پرعزم ہیں، دونوں بلے بازوں کو سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 5سے 9 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔