وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے میں کوئی سرکاری پیسہ استعمال نہیں کیا جارہا، ترجمان دفتر خارجہ

76

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جدیدیت کے پیش نظر وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ کو کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے میں کوئی سرکاری پیسہ استعمال نہیں کیا جارہا۔ویب سائٹ کے اخراجات وزیر خارجہ خود اٹھا رہے ہیں۔جمعہ کو ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی جدید اپ ڈیٹ ویب سائیٹ کیلئے کام جاری ہے، اس فیصلے سے وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ استعمال میں مزید آسان ہوجائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ویب سائیٹ پر تمام معلومات عوام الناس کیلئے ہے، کوئی حساس معلومات اس میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور اس سے متعلقہ تمام امور معروف کمپنی کررہی ہے جبکہ متعلقہ کمپنی کا وزیر خارجہ یا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں اور کمپنی معروف اور سپیشلائزڈ ڈیجیٹل ڈیزائن ادارہ ہے۔اخراجات سے متعلق ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے میں کوئی سرکاری پیسہ استعمال نہیں کیا جارہا،ویب سائٹ کتے تمام اخراجات وزیر خارجہ خود اٹھا رہے ہیں۔وزیر خارجہ اعلان کرچکے ہیں کہ یہ ان کی طرف سے وزارت کیلئے تحفہ ہے۔وزارت ضرورت کے مطابق بہتری کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات کرتی رہے گی۔