ٹوکیو۔ 5 اکتوبر (اے پی پی)جاپان میں جاری رگبی ورلڈ کپ 2019 میں (کل) اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پول بی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، نیوزی لینڈکی ٹیم پہلے دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ نمیبیا نے ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ دوسرا میچ پول سی کی ٹیموں فرانس اور ٹونگا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، فرانس کی ٹیم پہلے دونوں میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ پول میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹونگا کو پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔