پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم عمران خان کو67 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد

106
پاکستان کے امریکہ اور چین کے ساتھ اپنی نوعیت کے تعلقات ہیں ،یہ کوئی زیرو سم گیم نہیں ،پاکستان نے کسی کے کہنے پر نہیں ازخود ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کوان کے67 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو دنیا ایک سچے لیڈر اور مسلم امہ کے رہنماءکے طور پر جانتی ہے، انھوں نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللّہ تعالی عمران خان کو صحت مند زندگی اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں اور قوم کی امنگوں پر پورا اتر سکیں۔