ٹوکیو ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) رگبی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے یوروگوائے اور انگلینڈ نے ارجنٹائن کو شکست دے دی۔ رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاپان میں جاری ہیں، ہفتہ کو پول ڈی کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے یوروگوائے کو 45-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو 10 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے شکست دی، انگلینڈ کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے اور وہ 15 پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں پہلے نمبر پر ہے۔