ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں اگست کے دوران 1.48 ملین اضافہ

90

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں رواں سال اگست کے دوران 1.48 ملین کا اضافہ ہوا، اگست کے اختتام پر صارفین کی تعداد بڑھ کر 71.35 ملین ہوگئی جو جولائی کے اختتام پر 69.87 ملین ریکارڈ کی گئی تھی ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019ءکے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.548 ملین کے اضافہ سے اگست کے اختتام پر صارفین کی تعداد 161.788 ملین تک پہنچ گئی جبکہ جولائی 2019ءکے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 161.24 ملین تھی ۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں جیز کے تھری جی صارفین کی تعداد میں 0.143 ملین کی کمی سے یہ تعداد 12.769 ملین ہوگئی جبکہ جولائی 2019ءکے اختتام پر صارفین کی تعداد 12.912 ملین تھی۔ پی ٹی اے کے مطابق اگست 2019ءمیں براڈ بینک صارفین کی تعداد 73.42 ملین ہوگئی جو ایک ماہ قبل 71.71 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔