روس کی اوپیک کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم قائم کرنے کی تجویز

84

ماسکو ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)روس نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک ) کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دے دی۔یہ بات روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی گوردیوف نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔الیکسی گوردیوف نے کہا کہ اجناس مارکیٹ کے استحکام، مربوط نرخوں اور قحط سالی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اوپیک کی طرز پر اجناس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم بھی بنائی جانی چاہیے۔روسی حکام کے مطابق اجناس کے حوالے سے اس مجوزہ تنظیم میں روس، یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور دیگر ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔