احساس سیلانی لنگر خانہ سکیم کی افتتاحی تقریب، شرکاء نے وزیراعظم عمران خان کی سادگی کو سراہا

417

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) احساس سیلانی لنگر خانہ سکیم کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور عاجزی سے تقریب کے شرکاء بہت متاثر ہوئے۔ پیر کو افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف لنگر کا کھانا تناول کیا بلکہ اس موقع پر موجود انہوں نے کسی احساس برتری کے بغیر قومی خبر رساں ادارے ”اے پی پی” کا مائیک اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروق قادری کے سامنے رکھا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس انداز کو موقع پر موجود لوگوں نے خاص طور پر محسوس کیا اور انہوں نے وزیراعظم کی سادگی کے جذبے کو خاص طور پر سراہا۔