چین کے قومی ترقیاتی بینک کے غربت مکائو پروگرام کے لیے 142.9 ارب یوان کے قرضے جاری

106

بیجنگ ۔ 07اکتوبر (اے پی پی) چین کے قومی ترقیاتی بینک ( سی ڈی بی ) نے غربت کے خاتمے کے لیے جاری سرگرمیوں میں معاونت کے لیے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 142.9 ارب یوان ( 20 ارب ڈالر) قرضہ جاری کیا۔چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران سی ڈی بی نے ملک میں جاری غربت مکائو سرگرمیوں کی معاونت کے لیے 142.9ارب یوان قرضہ جاری کیا جس سے اگست کے اختتام تک اس کے قابل وصول قرضوں کا حجم بڑھ کر 1.17 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی بی کا رواں سال غربت کے خاتمے کے لیے جاری سرگرمیوں کے لیے 300 ارب یوان تک قرض جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔یاد رہے کہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک 1994 ء میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد بڑے سرکاری منصوبوں اور ترقیاتی پروگرامز کے لیے فنڈز کی فراہمی ہے۔بینک نے 2020 ء تک میانے درجے کی خوشحال ریاست کے قیام کے حکومتی منصوبے کے تحت جاری غربت مکائو پروگرام کے لیے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کردیا ہے۔