بیجنگ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چین کے اورینٹ ہولڈنگز گروپ لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین جیانگ ژومنگ نے ملاقات کی ہے۔منگل کو یہاں بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ‘ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار’ ریلویز کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد’ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود’ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔اورینٹ ایور ٹرسٹ کیپیٹل گروپ لمیٹڈ ”اورینٹ” کا شمار اورینٹ ہولڈنگز گروپ بڑے اداروں میں ہوتا ہے۔ 1990ء میں اپنے قیام کے20 سال کے دوران اورینٹ ہولڈنگز گروپ نے دنیا کے مختلف خطوں اور مختلف صنعتوں میں بطور سٹاک ہولڈنگز سرمایہ کار گروپ نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔اورینٹ انفراسٹرکچر کنسٹریکشن’ ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ’ کنسٹریکشن میٹریلز’ کیمیکلز فائبر’ مائننگ’ ای کامرس سمیت تعمیرات کی صنعت کے لئے مختلف مصنوعات تیار کرنے کے علاوہ انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ وغیرہ کے شعبہ میں بھی نمایاں مقام کا حامل ادارہ ہے۔