اینڈی مرے کا شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں سفر تمام

142

شنگھائی ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کا مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی سے تھا جس میں فابیو فوگنینی نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو 7-6(7-4)، 2-6 اور 7-6(7-2) سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔