اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اے پی پی) ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی سہ پہر تقریبا پونے چار بجے زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، ملاکنڈ، سوات، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے علاقہ میں 180 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر زلزلہ سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔