اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے)بجلی سے چلنے والے رکشوں کیلئے معیارات وضع کر رہی ہے اور توقع ہے کہ اگلے 6سے 8ماہ میں بجلی سے چلنے والے 10ہزار رکشوں کے پہلے بیج کا اجراء کر دیا جائیگا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی سے چلنے والے رکشوں کے اجراء کے بعد اگلے تین سال کے دوران انجنز والے رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔پی ایس کیو سی اے حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی الیکٹرک رکشوں کیلئے معیارات تیار کر رہی ہیں جو ایندھن سے نہیں بلکہ بیٹری سے چلیں گے۔