لیبیا، پارلیمنٹ میں اتحادی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور

طرابلس۔ 23 اگست (اے پی پی) لیبیا کی پارلیمان نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اتحادی حکومت کے خلاف پیش کردہ عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کی پارلیمان کے ترجمان نے کہا کہ رائے شماری کے دوران 101 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ مخالفت میں 61 اراکین نے ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ کے اِس خصوصی اجلاس میں 39 …

طرابلس۔ 23 اگست (اے پی پی) لیبیا کی پارلیمان نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اتحادی حکومت کے خلاف پیش کردہ عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کی پارلیمان کے ترجمان نے کہا کہ رائے شماری کے دوران 101 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ مخالفت میں 61 اراکین نے ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ کے اِس خصوصی اجلاس میں 39 ارکان نے شرکت کرنے سے گریز کیا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ اِس رائے شماری کے بعد اتحادی حکومت تحلیل ہو گئی ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ لیبیا کی پارلیمنٹ اِس وقت تبروک نامی شہر میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ اور مغربی طاقتوں کی حمایت یافتہ اتحادی حکومت لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply