رواں مالی سال جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی برآمدات میں 4 فیصد کمی

138
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال2016-17 ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں تقریباً 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 982.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 1.02 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 0.03 فیصد اور نیٹ وئیرز کی برآمدات میں 5 فیصد کی کمی ہوئی ہے اس طرح جولائی 2015ءکے مقابلہ میں جولائی 2016 ءکے دوران ٹیکسٹائلز اور کپڑے کی ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر چار فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔