اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے روزنامہ ڈان میں 08 اکتوبر 2019کو نیب سے متعلق اداریہ کو حقائق کے منافی، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ ڈان جیسے ادارے کو قومی احتساب بیوروکے بارے میں نا زیبا زبان استعمال کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہیئے تھاکہ ڈان کی بنیاد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی …
روزنامہ ڈان میں 08 اکتوبر 2019کا نیب سے متعلق اداریہ حقائق کے منافی، بے بنیاد اور من گھڑت ہے‘ ترجمان نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے روزنامہ ڈان میں 08 اکتوبر 2019کو نیب سے متعلق اداریہ کو حقائق کے منافی، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ ڈان جیسے ادارے کو قومی احتساب بیوروکے بارے میں نا زیبا زبان استعمال کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہیئے تھاکہ ڈان کی بنیاد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے رکھی تھی جنہوں نے بدعنوانی اور اقربا پروری کو لعنت قرار دیا تھا۔ ترجمان نیب کے مطابق روزنامہ ڈان نے ملک کے ایک ایسے معتبر ادارے نیب کے بارے میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات اپنے اداریہ میں لگائے جس کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں بلکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میںپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ نیب کا موقف لیئے بغیر روزنامہ ڈان نے نہ صرف اپنے اداریہ میں لکھا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے اب متحرک ہوئی ہے جو کہ حقائق کے نہ صرف منافی ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزنامہ ڈان جیسا اخبار بھی اداروں کو ہدف تنقید بناتے وقت تحقیق /ریسرچ نہیں کرتا ۔حقیقت یہ ہے کہ چیئرمین نیب نہ صرف بزنس کمیونٹی کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں بلکہ آج سے ایک سال پہلے 11 ستمبر2018 کو انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا دورہ کےا تھا اور وہاں پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا تھا جس کو روزنامہ ڈان نے 12 ستمبر 2018 کو شائع کیا۔ اس لیے یہ کہنا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے اب متحرک ہوئی ہے نہ صرف حقائق کے منافی بلکہ نیب کی ساکھ متاثر کرنے کی مجروح کوشش ہے جس کی نیب مذمت کے علاوہ اب متحرک ہونے کے تاثر کو نیب یکسر مسترد کرتا ہے۔








