اشک آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر جاپان اور جنوبی کوریا میں میزائل نصب کیے تو یہ عالمی سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کر دے گا۔ پیوٹن نے اس بات کا اظہار ترکمنستان کے دارالحکومت اشک آباد میں جاری وسطی ایشیائی آزاد ریاستوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ …
مشرق بعید میں امریکی میزائلوں کی تنصیب عالمی سلامتی کےلئے خطرہ ہے،روسی صدر

مزید خبریں
اشک آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر جاپان اور جنوبی کوریا میں میزائل نصب کیے تو یہ عالمی سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کر دے گا۔ پیوٹن نے اس بات کا اظہار ترکمنستان کے دارالحکومت اشک آباد میں جاری وسطی ایشیائی آزاد ریاستوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں جاپان اور جنوبی کوریا سے رابطہ رکھا ہوا ہے اور اگر یہ میزائل نصب ہو گئے تو سب جانتے کہ پہلا ہدف کون ہوگا۔ ہم اس منصوبے سے خوش نہیں کیونکہ اس کا براہ راست اثرہم پر پڑے گا لہذا اگر یہ نصب ہوئے تو موجودہ عالمی سلامتی کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔








