مولانا فضل الرحمان نے آج تک واضح نہیں کیا کہ ان احتجاج کا ایجنڈا کیا ہے، مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا آئینی حق ہے لیکن اگرکوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گا تو پھر ا س کا بھر پور جواب دیا …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا آئینی حق ہے لیکن اگرکوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گا تو پھر ا س کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اجمل وزیر نے کہا کے مولانا نے آج تک واضح نہیںکیا کہ اُن کے احتجاج کا ایجنڈا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیںکہ اگر کسی جماعت کو کسی حلقے پر اعتراضات ہیں تو وہ حلقہ ہم کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف کا جیل سے جے یو آئی (ف) کو جو خط آیا ہے ہم اس کو دیکھ رہے ہیںکہ اس کا متن کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج نواز شریف کو سیف سائیڈ دلانے کے لئے ہے تو اس کوکسی صورت قبول نہیںکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ہر حکومت کا حصہ رہی ہے اور اس نے ہر دور میں وزارتیں لی ہیں۔

مزید خبریں