اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور …
سی پیک منصوبہ کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔








