اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر مربوط چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے ملکمیں پہلی دفعہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے نیشنل سٹرٹیجی کی منظوری دی ہے ،محکمہ کسٹمز اس ضمن میں لیڈایجنسی کاکردار ادا کر ے گا، باقی …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر مربوط چیکنگ کو یقینی بنانے کے لئے ملکمیں پہلی دفعہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے نیشنل سٹرٹیجی کی منظوری دی ہے ،محکمہ کسٹمز اس ضمن میں لیڈایجنسی کاکردار ادا کر ے گا، باقی ادارے اس کی معاونت کے پابند ہو نگے،سمگلنگ کی موثر روک تھام ، صنعت اور برآمدات کے فروغ کے لئے کسٹمز بارڈرمینجمنٹ سٹرٹیجی ،سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کے لئے معاشی خوشحالی کی اسکیموں اورملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے باڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ہے ،ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے علاقوں کے نوجوانوں کے لئے ٹیوٹا، نیوٹیک اور کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا ، ناخواندہ لوگوں کو روزگار کے لئے قطر بھجوایا جائے گا ، ان علاقوں میں اکنامک زون بنائے جائیں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صنعت کو ٹیکس فری زون کا درجہ دیا جائے گا‘ان علاقوں کے نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تربیت، افرادی قوت کے لئے ٹیکس فری صنعتی زون بنانے اور ناخواندہ لوگوں کو لیبر ویزے پر قطر بھجوایا جائے گا، ان علاقوں میں سمگلنگ سے ہر سال 1100 ارب جبکہ ریونیو کی مد میں 3431.94 ملین یو ایس ڈالر کا نقصان ہو رہا تھا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔








