اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کامیاب جوان پروگرام کے آغاز کو وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنا کر قومی دھارے میں لانے اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کو فعال بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ پارلیمانی …
کامیاب جوان پروگرام کا آغاز وزیراعظم کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم ہے، رہنما پی ٹی آئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کامیاب جوان پروگرام کے آغاز کو وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنا کر قومی دھارے میں لانے اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کو فعال بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے کرتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں پر بھرپور توجہ مرکوز کر رہی ہے، حکومت نوجوانوں کے فعال کردار کے لئے انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بلا سود اور کم شرح سود پر قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کر کے عام انتخابات پر کئے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے بڑھیں، نوجوان ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، حکومت نوجوانوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔








