بھارتی فورسز کے ہاتھوں یرغمال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا اظہار یکجہتی

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)گزشتہ 75 دنوں سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں یرغمال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، سیکرٹری وزارت بحری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین کے ہمراہ یکجہتی کا اظہار کیا اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)گزشتہ 75 دنوں سے بھارتی فورسز کے ہاتھوں یرغمال مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ، سیکرٹری وزارت بحری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین کے ہمراہ یکجہتی کا اظہار کیا اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ ہٹلر مودی نے کشمیر کی خوبصورت وادی کو دہشت، جارحیت، خوراک اور ادویات کی کمی سے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ دنیا کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔