درست معاشی اصلاحی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ درست معاشی اصلاحی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، حکومت آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیاحت اور زراعت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ درست معاشی اصلاحی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے،موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، حکومت آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیاحت اور زراعت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات سے معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ درست معاشی اصلاحی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں لوگوں کی فلاح و بہبود، زرعی و صنعتی اور بی ٹو بی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے قومی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی سی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیاحت اور زراعت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے حکومت نے خاطر خواہ وسائل مختص کیے ہیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے حکومت کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا مختلف شعبوں میں تعاون کر کے دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو بڑھا سکتے ہیں۔