سرینگر ۔ 24اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج 81 ویں روز بھی بھارتی پابندیاں برقرار ہیں اور لوگ بدستور مسائل و مشکلات کا شکار ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوںکے نفاذ کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں ۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل …
مقبوضہ کشمیر، بھارتی پابندیوں کا 81 واں روز ، لوگ بدستور مشکلات سے دوچار

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج 81 ویں روز بھی بھارتی پابندیاں برقرار ہیں اور لوگ بدستور مسائل و مشکلات کا شکار ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی اور دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوںکے نفاذ کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں ۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروسز تاحال معطل ہیں جبکہ بانیہال تا بارہمولہ ریل سروس بھی مسلسل معطل ہے۔ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء ، صحافیوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانیں اور کاروباری مراکز صبح اور شام کے وقت چند گھنٹوں کیلئے کھولے جاتے ہیں تاکہ لو گ ضرورت کی اشیاء خرید سکیں ۔ صبح اور شام کے وقت اشیائے ضروریہ کی خریداری ایک معمول کی صورت اختیار کر گیا ہے اور ہر شخص اس کیلئے صبح یا شام کے وقت ہی گھر سے نکلتا ہے۔ تعلیمی ادارے اوردفاتر اگرچہ کھلے ہیں تاہم ویرانی کا منظر پیش کرر ہے ہیں جبکہ سڑکوں پرپبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔موجودہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے سے ہچکچاتے ہیں۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5 اگست کے ناروا بھارتی اقدام کیخلاف کشمیری ایک خاموش احتجاج کر رہے ہیں اور اس پر امن احتجاج میں طلباء ، دکاندار ، تاجر، ٹرانسپورٹر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔








