ڈیوڈ وارنر کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری

82

ایڈیلیڈ۔ 27اکتوبر (اے پی پی)آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیوڈ وارنر نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں چار چھکے اور دس چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے، اس طرح وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔