جنوبی افریقہ نے ویلز کو ہرا کر رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

54

ٹوکیو ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے ویلز کو شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ جاپان میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ویلز کو سخت مقابلے کے بعد 19-16 سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے 1995 اور 2007 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی اور دونوں بار ٹائٹل جیتا۔