مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے داخلے کے دن کو دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے داخلے کے دن کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد اور گلگت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے داخلے کے دن کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد اور گلگت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر فریڈم ٹری لگایا اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کرائی گئی۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کیا، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بھی خطاب کیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کیا۔

مزید خبریں