لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ فارماسسٹس میڈیکل فیلڈمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں'وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بیسویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اینڈایگزیبیشن میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کاانعقادپاکستان فارماسیٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کیاگیا۔ …
بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس کا انعقاد ‘وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید خبریں
لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ فارماسسٹس میڈیکل فیلڈمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں’وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بیسویں بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس اینڈایگزیبیشن میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس کاانعقادپاکستان فارماسیٹیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کیاگیا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری سہیل، ندیم اقبال، رحمت اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد، اندرون وبیرون ممالک سے فارماسیٹیکل فیلڈسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مقررین نے میڈیکل فیلڈمیں فارماسسٹس کے کردارپرروشنی ڈالی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی فارمیسی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فارماسسٹس میڈیکل فیلڈمیں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں’ محکمہ صحت پنجاب میں کی جانے والی فارماسسٹس کی تمام بھرتیاں سوفیصدمیرٹ پرکی گئی ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ فارماسسٹس کوڈاکٹرزکے ساتھ مل کرہسپتالوں میں لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے اور تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کوساتھ مل کرپاکستان میں بہترین اورمعیاری خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق لوگوں کوصحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں’ بنیادی صحت مراکزکواپ گریڈکرکے فارماسسٹس کی اسامیاں بڑھائینگے۔ یاسمین راشد نے کہاکہ ہم پانچ سال میں صحت کے شعبہ میں سہولیات کوآٹوپرلے جاناچاہتے ہیں’ ایڈیشنل سیکرٹری سہیل فارماسسٹس کے حقوق کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بہترین کانفرنس منعقدکرنے پرانتظامیہ کومبارکباددیتی ہوں کیونکہ ایسی کانفرنسزسے آنے والے حاضرین کے علم میں بے پناہ اضافہ ہوتاہے۔








