وزیر اعلیٰ آفس میں یوم سیاہ کے موقع پرکشمیر فریڈم ٹری لگانے کی تقریب

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعلی آفس میں مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پودا لگانے کی خصوصی تقریب ہوئیـ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میںکشمیر فریڈم ٹری لگایا اورملک کی ترقی ، خوشحالی و استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کیـوزیر اعلی اورتقریب کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے بازوؤں پر …

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعلی آفس میں مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر پودا لگانے کی خصوصی تقریب ہوئیـ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میںکشمیر فریڈم ٹری لگایا اورملک کی ترقی ، خوشحالی و استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کیـوزیر اعلی اورتقریب کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کیـتقریب کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھرپور احتجاج کیا گیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی ‘مقبوضہ کشمیر میںمودی سرکار کی ظلم و ستم کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے’ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیںگے ـ خصوصی صوبائی کشمیر کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت،اراکین صوبائی اسمبلی عظمی کاردار، مہندر پال سنگھ، نصیر احمد ،ساجد احمد خان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری اطلاعات ، ڈی جی پی آر،وزیر اعلی آفس کے عملے اور دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کیـ

مزید خبریں