مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں یوم سیاہ منایا گیا گورنر سندھ

کراچی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر کو کراچی میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر میں سیمینارز، ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر پر انڈیا کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں کشمیروں …

کراچی۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر کو کراچی میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر میں سیمینارز، ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر پر انڈیا کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں کشمیروں کے حق اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم سیاہ کے حوالے سے کہا ہے کہ 72 سالوں سے بھارت کا مقبوضہ جموں کشمیر پر غیر قانونی تسلط اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں سے کشمیر اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کے لئے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہو رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل وقت کا تقاضا ہے، 80 لاکھ کشمیری کرفیو کے باعث انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی جیل بن چکا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، کشمیریوں کی تحریک کو طاقت کے زور پر مزید دبایا نہیں جا سکتا اور کشمیر جلد انڈیا کے تسلط سے آزاد ہو گا۔

مزید خبریں