وزیراعظم عمران خان کا کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کے حوالہ سے یوم سیاہ کے موقع پر ویڈیوپیغام میں اظہار

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگا،کشمیریوں کے سفیر کے ساتھ ان کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا، سلامتی کونسل سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلا کر رہیں گے، حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے۔اتوار کو مقبوضہ جمو ں وکشمیر پربھارت کے جابرانہ …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگا،کشمیریوں کے سفیر کے ساتھ ان کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا، سلامتی کونسل سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلا کر رہیں گے، حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے۔اتوار کو مقبوضہ جمو ں وکشمیر پربھارت کے جابرانہ اورغاصبانہ فوج کشی کے حوالہ سے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ویڈیوپیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ آج وہ سیاہ دن ہے جب 72 سال قبل بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں، اس وقت کے بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو اقوام متحدہ میں خود یہ مسئلہ لے کر گئے ،سلامتی کونسل نے فیصلہ دیا کہ کشمیری پاکستان یا بھارت کے ساتھ رہنے کا فیصلہ خودکریں لیکن کشمیریوں کو آج تک یہ حق نہیں ملا ،کشمیری عوام کو مختلف طرح طریقوں سے دھوکہ دیا گیا،مقبوضہ وادی میں دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے کشمیریو ں کو ورغلانے کی کوشش کی گئی، 30سال پہلے بھی ایسا ایک دھاندلی زدہ انتخاب ہوا ، دھاندلی زدہ انتخاب کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ وزیراعظم نے کہا حق خودارادیت کے حصول کے لئے اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔ نریندر مودی نے الیکشن جیت کر 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا، کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ اس وقت کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، یوم سیاہ کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،چاروں صوبے اور تمام اقلیتیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہتھیار اٹھانے کی بات کرنے والے کشمیریوں اور پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں، بھارت یہی چاہتا ہے کہ پلوامہ جیسا کوئی واقعہ ہو اور وہ پاکستان پر حملہ کرے، مودی حکومت کسی واقعہ کو بہانہ بنا کر کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنا چاہتی ہے، ہم نے کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سفارتی طور پر مدد کرنی ہے،کشمیریوں کی تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

مزید خبریں