اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیر کا مقدمہ پوری جرائت کیساتھ عالمی برادری کے سامنے رکھا ہے، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیریوںکو اپنی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع دے ۔ یہ بات انہوںنے '' اے پی پی '' سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں …
وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ پوری جرائت کیساتھ عالمی برادری کے سامنے رکھا ہے ، شبیرعلی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیر کا مقدمہ پوری جرائت کیساتھ عالمی برادری کے سامنے رکھا ہے، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیریوںکو اپنی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع دے ۔ یہ بات انہوںنے ” اے پی پی ” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے یوم سیاہ پر ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضع کردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نمائندگی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی طرز پر جاری رکھیں گے اور اسوقت چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیریوںکو ان کی خواہش کے مطابق آزادی نہیں مل جاتی ہے۔ وزیرمملکت شبیر علی قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی انتہاء کردی ہے ، عالمی برادری کشمیریوں کی خون سے رنگی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو آزاد کرے۔








