مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے لئے ہے، فواد چودھری

79
ڈاکٹروں اور انجینئرز کی رجسٹریشن کی طرز پر ملک میں سائنسدانوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیرغورہے، چوہدری فواد حسین
ڈاکٹروں اور انجینئرز کی رجسٹریشن کی طرز پر ملک میں سائنسدانوں کی رجسٹریشن کا منصوبہ زیرغورہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 28اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے لئے ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالاہے، نواز شریف اور زرداری چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشار رہے تاکہ ان پر جو مقدمات چل رہے ہیں ان سے توجہ ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء کے پاس لٹھ بردار اور اے کے 47 رائفلز بھی ہیں جس کی تصویریں چل رہی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ مولانا نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے کہ دھرنے میں کوئی خاتون شرکت نہیں کرسکتی اس لئے یہ کوئی سیاسی دھرنا نہیں بلکہ یہ شدت پسندوں کا مارچ ہے۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی میں دھرنا الیکشن ریفارمز کے لئے تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ شدت پسندوں کا مارچ ہے جو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے لئے ہے۔