صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیر مملکت شہریار آفریدی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہریار آفریدی کے گھر جا کر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو صدر مملکت وزیر مملکت شہریار آفریدی کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہریار آفریدی کے گھر جا کر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو صدر مملکت وزیر مملکت شہریار آفریدی کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں