ایچ ای سی نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں تقرری سے قبل بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز کیلئے ایک ماہ کی تربیت کو لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں تقرری سے قبل بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز کے لئے ایک ماہ کی تربیت کو لازمی قرار دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک سے واپس آنے والے پی ایچ ڈی سکالرز کی تدریسی خصوصیات کو بہتر بنانے کے کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں تقرری سے قبل بیرون ملک سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز کے لئے ایک ماہ کی تربیت کو لازمی قرار دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک سے واپس آنے والے پی ایچ ڈی سکالرز کی تدریسی خصوصیات کو بہتر بنانے کے کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ اس سے پی ایچ ڈی سکالرز کی تدریسی خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مستقل ملازمت نہیں ہیبلکہ صرف ایک سال کے لئے پی ایچ ڈی سکالرز کو تقرری کی بنیاد پر شامل کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں