حجاز مقدس میں وفات پانے والے97 حاجیوں کے ورثاء کو زرتلافی کی مد میں ادائیگیاں آئندہ ماہ سے شروع ہوںگی، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) حج 2019ء کے موقع پر حجاز مقدس میں وفات پانے والے 97 پاکستانی حاجیوں کے ورثاء کو 5 لاکھ فی کس کے حساب سے زرتلافی کی رقم کی ادائیگیاں آئندہ ماہ سے شروع کرے گی۔ وزارت مذہبی امور ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ حج 2019ء کے موقع پر سعودی عرب میں 97 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے۔ پالیسی کے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) حج 2019ء کے موقع پر حجاز مقدس میں وفات پانے والے 97 پاکستانی حاجیوں کے ورثاء کو 5 لاکھ فی کس کے حساب سے زرتلافی کی رقم کی ادائیگیاں آئندہ ماہ سے شروع کرے گی۔ وزارت مذہبی امور ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ حج 2019ء کے موقع پر سعودی عرب میں 97 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے۔ پالیسی کے تحت وفات پانے والے حاجی کے قانونی وارث کو 5 لاکھ روپے حکومت کی طرف سے زرتلافی کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے وزارت نے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔ وفات پانے والے حاجیوں کے سعودی عرب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے حصول کا عمل جاری ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ ماہ نومبر میں ادائیگیوں کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔