لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،بعض عناصر قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کےلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا اور ملک میں کرپشن و بدعنوانی کےخلاف جاری کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہے ، …
حکومت قومی ترقی و عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،وزیراعلی پنجاب
لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،بعض عناصر قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کےلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا اور ملک میں کرپشن و بدعنوانی کےخلاف جاری کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہے ، ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،یہ بات انہوں نے پنجاب ہا¶س اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جن میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان ، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی شامل تھے،اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے، اراکین پارلیمنٹ نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد اور عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔









