شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیر اعلی پنجاب

لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ہا¶س اسلام آباد میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، آر پی او راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی ، اجلاس میںپنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے …

لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ہا¶س اسلام آباد میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، آر پی او راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی ، اجلاس میںپنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاءکی سکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں،پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،اجلاس میں مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔