اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد …
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 2 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں پی ایس ٹی سی کے قیام کے لئے 26 کروڑ، ویژن 2025کے تحت سرٹیفکیشن انسینٹو پروگرام کے لئے 10 کروڑ، فرسٹ انڈسٹریل نیشنل انوویشن سروے کے لئے 2 کروڑ، حلال ایکریڈیشن کے لئے ایک کروڑ 55 لاکھ، پاسٹک نیشنل سائنس ریفرنس لائبریری کے لئے 2 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔









