اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے، غریبوں اور محروموں کے حقوق کے ضامن احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباء کو 50 ہزار سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ وظائف …
ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے، غریبوں اور محروموں کے حقوق کے ضامن احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباء کو 50 ہزار سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کی سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلباء کیلئے مختص ہوگا۔ ان وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔









