اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ریاض سے پشاور فلائٹ واقعے کی عبوری رپورٹ موصول ہونے پر ہوابازی ڈویژن کو متعلقہ افسران کے خلاف …
وزیراعظم عمران خان نے اے ایس ایف اہلکاروں کی مسافروں سے بد اخلاقی واقعہ کا نوٹس لے لیا ، متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ریاض سے پشاور فلائٹ واقعے کی عبوری رپورٹ موصول ہونے پر ہوابازی ڈویژن کو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ایئرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہیر اورملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے سمیت صورتحال سے پیشہ وارانہ انداز میں نمٹنے میں ناکامی پر مذکورہ افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر اور ان کی پوری ٹیم کو معطل کرنے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے جبکہ برگیڈئیر عرفان ظفر کی سربراہی میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا گیا ہے۔ انکوائری بورڈ پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ بورڈ آف انکوائری دس دنوں میں کارروائی مکمل کرے گا۔ سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور اے ایس ایف کو فوری طور پر وزیرِ اعظم کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









