مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت انڈی پنڈنٹ پاور پرو ڈیوسرز کے واجبات کی ادائیگی، سکوک اور سواپ بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں انڈی پنڈنٹ پاور پرو ڈیوسرز کے واجبات کی ادائیگی، سکوک اور سواپ بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر باقر رضا، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سپیشل سیکرٹری خزانہ عمر حمید خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اکبر …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں انڈی پنڈنٹ پاور پرو ڈیوسرز کے واجبات کی ادائیگی، سکوک اور سواپ بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر باقر رضا، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سپیشل سیکرٹری خزانہ عمر حمید خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اکبر شریف زادہ اور ممتاز صنعت کاروں میاں محمد منشا اور محمد شہزاد سلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاور سیکٹر میں سرکولر ڈیٹ کو کم کرنے اور آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں کے علاوہ سکوک اور سواپ بانڈز کے اجراء پر غور و خوض اور اس حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاور سیکٹر میں قرضوں کے ادل بدل کے حوالے سے جملہ تجاویز پر وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت توانائی کے ساتھ باہمی مشاورت، سوچ و بچار کی جائے گی اور باہم متفقہ تجاویز کو دو ہفتوں کے اندرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں