صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رحیم یار خان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحیم یار خان میں ٹرین میں گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحیم یار خان میں ٹرین میں گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔