وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس،جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت

اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ وزیر خارجہ نے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ وزیر خارجہ نے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔